اسلام آباد(این این آئی، جنگ نیوز) بانی پی ٹی آئی کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188تک پہنچ گئی۔ وزارت داخلہ نے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 99اور خیبر پختونخوا میں2مقدمات درج ہیں۔اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 76مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی پر7مقدمات اور انکوائریز زیرِ التوا ہیں رپورٹ کے مطابق نیب میں بانی پی ٹی آئی کے 3مقدمات زیرِ التوا ہیں۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل بھی زیرِ التوا ہے۔بانی پی ٹی آئی پر اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں احتجاج سے متعلق بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔