• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ٹینکر اور ٹریلر میں تصادم، لوگ سڑک پر بہتا آئل جمع کرنے لگے


کراچی کے علاقے کیماڑی میں نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر اور آئل ٹینکر میں تصادم کے باعث ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا۔

شہری ڈرمز میں آئل جمع کرنے پہنچ گئے، ہیوی مشنیری کی مدد سے آئل ٹینکر اور ٹریلر کو ہٹادیا گیا۔

نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار ٹریلر آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا، تصادم کے باعث ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا۔

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

شہریوں کی بڑی تعداد آئل جمع کرنے پہنچ گئی، ٹریفک پولیس کے منع کرنے کے باوجود شہری آئل جمع کرتے رہے۔

آئل بہہ جانے کے باعث ماڑی پور جانے والا ٹریک مکمل طور پر بند رہا۔

بعد ازاں ہیوی مشینری کی مدد سے آئل ٹینکر اور ٹریلر کو ہٹا دیا گیا۔

پولیس نے ٹریلر اور آئل ٹینکر کو تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید