• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ: افتتاحی میچ میں مارخورز نے لائنز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ میں مارخورز نے لائنز کو چار وکٹ سے شکست دے دی، لائنز کے 151 رنز کا ہدف کپتان افتخار احمد کی ناقابل شکست 42 رنز کی بدولت مارخورز نے ایک اوور پہلے حاصل کرلیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ میں امام الحق کی لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 150رنز بنائے۔ محمد اویس نے ناقابل شکست 40 رنز اسکور کیے، حسن نواز نے 22 ، روحیل نے 16 اور کپتان امام الحق نے 13 رنز بنائے۔۔

سرور آفریدی، سعد مسعود اور نثار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں مارخورز کی ٹیم کپتان افتخار احمد کی ناقابل شکست 42 رنز کی اننگز کی بدولت ہدف ایک اوور قبل حاصل کرنے میں کامیاب رہی، اوپنر فخر زمان 28 اور سعد مسعود نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد سلمان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

دن کے دوسرے میچ میں اسٹالینز نے پینتھرز کو 35 رنز سے ہرادیا، اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 216 رنز اسکور کیے، حسین طلعت نے شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں پینتھرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 181 رنز تک پہنچ سکی۔

چیمپئنزٹی ٹوئنٹی کپ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید