• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں پارہ 10 ڈگری تک آ گیا



ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں اور شہر کا درجۂ حرارت 10 ڈگری تک آ گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے سردی کی لہر 14 دسمبر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ادھر کم سے کم درجۂ حرارت لاہور میں 8، اسلام آباد میں 3، پشاور میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 وادیٔ کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات میں کم سےکم درجۂ حرارت منفی 6، نوکنڈی میں صفر، گوادر میں 7، سبی میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادیٔ زیارت میں بھی شدید سردی کا راج ہے، جہاں ٹنکیوں اور پائپوں میں پانی برف بن گیا۔

زیارت میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا اور گیس غائب ہو گئی۔

شدید سردی میں گیس نہ ہونے سے زیارت میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید