• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تیز ہوائیں چلنے، رات میں موسم خنک رہنے کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 

شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بلوچستان: آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان 

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سردی بڑھ گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادیٔ کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔

اس کے علاوہ زیارت، قلات، مستونگ، قلعہ عبداللّٰہ اور ژوب میں موسم سرد ہے۔

قومی خبریں سے مزید