شام کے مفرور صدر بشار الاسد کے زیر استعمال درجنوں لگژری گاڑیوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دارالحکومت دمشق میں بشار الاسد کے مرکزی محل کے قریب موجود ایک گیراج میں لگژری گاڑیاں بڑی تعداد میں دیکھی جاسکتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا نے بھی کی ہے، جس میں مغربی دمشق کے ایک بڑے گودام میں 40 سے زائد لگژری گاڑیاں نظر آرہی ہیں۔
لگژری گاڑیوں میں سرخ رنگ کی فیراری F50 بھی شامل ہے، جس کی قیمت عام طور پر 30 لاکھ ڈالر سے زائد ہے، انہی گاڑیوں میں ایک لیمبورگنی، رولز رائس اور بینٹلی بھی ہے، ویڈیو میں نظر آنے والی ایک گاڑی پر دمشق کی نمبر پلیٹ دیکھی جاسکتی ہے۔