• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دمشق: مفرور صدر بشارالاسد کی ذاتی رہائشگاہ میں لوٹ مار، تصاویر وائرل

فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

شام کے مفرور صدر بشارالاسد کی دمشق میں موجود ذاتی رہائش گاہ کے اندر داخل ہوکر عوام نے لوٹ مار شروع کردی۔

بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد دمشق میں ان کی ذاتی رہائش گاہ کو لوٹنے اور نقصان پہنچانے کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

عوام بشارالاسد کی رہائش گاہ میں داخل ہوگئے اور وہاں موجود قیمتی اشیاء کو اپنے ساتھ لے کر جانے لگے۔

فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

شام کے شہری بشارالاسد کے ڈرائنگ روم میں بھی داخل ہوگئے، جہاں انہوں نے توڑ پھوڑ کرنے کے بعد قیمتی اشیاء بھی تلاش کرنا شروع کردیں۔

فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

ایک خاتون اور مرد شام کے صدر کی رہائش گاہ میں موجود چیزوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی


بین الاقوامی خبریں سے مزید