جنوبی بھارت کے نامور اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے ریلیز ہوتے ہی کئی ریکارڈز توڑ دیے اور 4 دن میں ہی 800 کروڑ کا بزنس کرلیا۔
’پشپا: دا رائز‘ کی طرح ’پشپا:دا رول‘ بھی مداحوں کے دل کو بھا گئی، جس کا ثبوت باکس آفس پر فلم کے چرچے اور کروڑوں کا بزنس ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا 2 نے ابتدائی چار روز میں مجموعی طور پر 800 کروڑ کا بزنس کرلیا، جبکہ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ فلم ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی ایک ہزار کروڑ کا بزنس کر جائے گی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ پشپا: دا رائز کے اس سیکوئل کے ہندی ورژن کو سب سے زیادہ دیکھا جارہا ہے جس کے باعث بھارت سمیت دنیا بھر میں اسکی کمائی بھی بڑھتی جارہی ہے۔
فلم نے 8 دسمبر کو ایک اندازے کے مطابق 141 کروڑ 50 لاکھ کمائے جس میں ہندی ورژن کا حصہ 85 کروڑ ہے، جبکہ فلم کا اصلی یعنی تیلگو ورژن 44 کروڑ اور تامل ورژن نے ساڑھے 9 کروڑ کمائے۔
ابتدائی چار روز کے دوران بھارت میں فلم نے 529 کروڑ 45 لاکھ کمالیے جس میں سے ہندی ورژن نے 285 کروڑ 70 لاکھ کمائے۔