جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کے معروف اداکار الو ارجن نے فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے موقع پر خاتون کی ہلاکت کے معاملے خاموشی توڑ دی، لیکن انٹرنیٹ صارفین دو گروہوں میں بٹ گئے، کچھ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنا مقام و عزت کھو دیا ہے۔
الو ارجن نے فلم کی حیدرآباد میں ابتدائی نمائش کے موقع پر کچل کر مرنے والی خاتون کے خاندان کے لیے مالی معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
2021 میں جب الو ارجن پشپا: دی رائز کے ساتھ تھیٹر پر آئے تو انھوں نے فلم بینوں پر ایک دیرپا تاثر چھوڑا تھا۔ 42 سالہ تیلگو سپر اسٹار نے جب پشپا دی رائز کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تو لوگوں کا جنون حقیقی تھا۔
گزشتہ ہفتے کافی انتظار کے بعد پشپا ٹو ریلیز ہوئی تو الو ارجن خود بھی حیدر آباد کے سندھیا تھیٹر پر پریمیئر کے دوران پہنچے تو لوگوں کا جنون اپنی انتہا کو پہنچ گیا اور بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون دم گھٹ کر ہلاک ہوگئی۔
اس واقعہ پر الو ارجن نے ایک اسپشل ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس میں انکا کہنا ہے کہ غیر متوقع طور پر لوگوں کی بڑی تعداد تھیٹر پہنچ گئی، انھوں نے کہا انھیں پرستار خاتون کی موت کا اگلے دن پتہ چلا۔
انھوں نے غمزدہ خاندان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے انھیں 25 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔
اس ویڈیو کے بعد انٹرنیٹ میں صارفین تقسیم ہوگئے، انکے بہت سارے پرستار تو اس پر ان خوش ہیں، تاہم دیگر نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔