• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر تذبذب کا شکار ہے، شاہد ہ اختر علی

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی خاتون رکن اسمبلی شاہدہ اختر علی نے کہا ہے کہ حکومت مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر تذبذب کا شکار ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شاہدہ اختر علی نے اظہار خیال کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ میں پہلے بھی مدارس رجسٹریشن ایکٹ آیا تھا، جسے ڈراپ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایکٹ پر اگر کوئی آبزرویشن تھی تو اب کیوں لگائی جا رہی ہے، ایکٹ پر حکومت تذبذب کا شکار نظر آرہی ہے۔

جے یو آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، جمہوری طریقے سے قانون بنانے جا رہے ہیں، ہم نفرت کو ختم کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بتائیں کیا قانونی پیچیدگیاں ہیں؟ جہاں بل گیا وہاں تو سائن کی بات ہے، وہاں پیچیدگیاں کون دور کرے گا؟

قومی خبریں سے مزید