• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور، ایم کام سپلیمنٹری امتحان 2015 کے امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر و ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام ہونے والے ایم کام سپلیمنٹری امتحان 2015 کے امتحانی مراکز کی ایک سو میٹر حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت امیدوار اور سپروائزری سٹاف کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز کی ایکسو میٹر حدود میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ اس حکم نامہ کے تحت امتحانی مراکز میں کتب، گائیڈ اور حل شدہ پرچے لے جانے کی ممانعت ہو گی، یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذالعمل ہے۔
تازہ ترین