• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرتاج گل کا مظاہرین پر فائرنگ پر اسمبلی میں بحث کا مطالبہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) زرتاج گل وزیر نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔ 

تحریک التواء زرتاج گل نے اسلام آباد میں نہتے مظاہرین پر فائرنگ اور قتل پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ 

انھوں نے کہا پرامن شہریوں اور صحافیوں کے حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مظاہرین پر طاقت کا استعمال آئین پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ 

زرتاج گل نے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر قومی اسمبلی میں فوری بحث کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کو بچانے کےلیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید