• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹی20، پاکستان کی فائنل الیون کے نام سامنے آگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیے پاکستان کی فائنل الیون کے نام سامنے آگئے۔ 

قومی ٹیم کے مستقل کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے والے کپتان سلمان علی آغا کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی فائنل الیون میں محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈربن میں کھیلا جارہا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید