گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ عالمی اسلامی بینکاری کا حجم 37 کھرب ڈالر ہوچکا ہے۔
کراچی میں اسلامی بینک کاری سے متعلق سیمینار سے خطاب میں گورنر جمیل احمد نے کہا کہ آئندہ چند سال میں عالمی اسلامی بینکاری کی نمو اور بھی تیز ہوگی، عالمی اسلامی بینکاری کا حجم 37 کھرب ڈالر ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکاری پر منتقلی کے کئی چیلنجز ہیں، تین اہم ترین ہیں، پہلا چیلنج پروڈکٹ اور خدمات کا شریعہ اصولوں سے مطابقت دینا ہے، دوسرا حکومت کو اسلامی قرض گیری فراہم کرنا ہے، تیسرا فعال اسلامی انٹربینک مارکیٹ بنانا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے مزیدکہا کہ اسلامی بینکوں کے عملے کی صلاحیت اور معلومات فراہمی کی قابلیت بڑھانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صارف کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے اسلامی پروڈکٹ کو سمجھانا ضروری ہے۔