• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی فضائی حملے، ایک خاندان کے 25 افراد سمیت 34 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی، 6 ماہی گیر گرفتار

غزہ (اے ایف پی/نیوز ڈیسک)غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں بچوں اور خواتین سمیت 34 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی،6 فلسطینی ماہی گیر گرفتار،بیت حانون میں الکہلوت خاندان کی کثیر المنزلہ عمارت نشانہ، 5خواتین اور5بچوں سمیت 25افراد شہید،16لاشوں کی شناخت۔تفصیلات کے مطابق،طبی ماہرین نے گزشتہ روزبتایا کہ غزہ کی پٹی پررات بھر اور منگل کو اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ اسرائیلی ٹینک محصور پٹی کے وسطی اور جنوبی حصوں میں داخل ہوگئے۔طبی ماہرین نے بتایا کہ شمالی غزہ کے بیت حانون میں ایک کثیر منزلہ عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 25 افراد شہیداوردرجنوں دیگر زخمی ہو گئے،شہری دفاع ترجمان محمود بسال نےبتایا کہ اسرائیلی حملوں نے الکہلوت خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک کثیر المنزلہ عمارت کو نشانہ بنایا، جس میں 25 افراد شہید ہوئے،16 لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے، جبکہ دیگر ملبے تلے دبی ہوئی ہیں،مرنے والوں میں پانچ خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید