گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) واپڈا حکام کی غفلت اورمن مانیوں کے باعث وحدت کالونی ڈسپوزل روڈ کے مکین ایک ماہ سے صاف پانی جیسی نعمت سے محروم ہو گئے شہر کے گنجان آباد علاقے وحدت کالونی ڈسپوزل روڈ اورگردونواح کے علاقہ میں واپڈا حکام ایک ماہ سے ٹیوب ویل نمبر 15سے منسلک ٹرانسفارمراتار کرلے گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو صاف پانی کی سہولت سے دو چار ہونا پر رہا ہے۔