شام کی صورتِ حال پر اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے ادارے نے رپورٹ جاری کر دی۔
اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اسد حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق، دیرالزور، حماۃ اور بڑے شہروں میں خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔
ادلب، حلب میں 27 نومبر سے 9 دسمبر کے درمیان روٹی کی قیمت میں 900 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مرغی کی قیمت میں 119 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ بنیادی ضرورت کی اشیاء تک رسائی شدید متاثر ہوئی ہے۔
قنیطرہ، منبج، دیرالزور میں خوراک کی تقسیم کا عمل بھی متاثر ہے۔
معاشی عدم استحکام کے نتیجے میں دکانیں بند ہیں، تاجر اجناس ذخیرہ کر رہے ہیں جبکہ تبقا میں کم از کم 6 ہزار خاندانوں کو فوری خوراک کی امداد کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن جمعے کو ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
امریکی وزیرِ خارجہ دورے کے دوران ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس کے دوران شام کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔