• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا اپوزیشن کا خیر مقدم

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان اب اسمبلی میں آ کر اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنقید ہونی چاہیے لیکن ہر بات پر نہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اچھے کاموں کے تسلسل میں سب کا بھلا ہے، اچھے کاموں پر سراہا بھی جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ میں بہت سرمایہ کاری کی جا رہی تھی۔ 

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اصلاحات کے بعد لوگوں نے اسٹاک مارکیٹس کا رخ کیا جس کے بعد مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید