• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس کا ریکارڈ داغنے کا سلسلہ ایک اور دن جاری رہا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس کا ریکارڈ داغنے کا سلسلہ ایک اور دن جاری رہا۔ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 10 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے اور مارکیٹ کی 14 ہزار 151 ارب روپے کیپٹلائزیشن تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا۔

100 انڈیکس ایک ہزار 913 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار 810 پر بند ہوا ہے۔ یہ 100 انڈیکس کی تاحال بلند ترین اختتامی سطح ہے۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 595 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

حصص بازار میں آج ایک ارب 8 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 47 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 259 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 151 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید