پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اسلامک کیپٹل مارکیٹ کانفرنس اور ایکسپو کے شرکاء نے گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے جہاں 100 انڈیکس 1 ہزار 692 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 10 ہزار 588 پر آ گیا ہے۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 608 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔