• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش نے شیخ حسینہ حکومت میں بھارت کیساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کردیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بنگلادیش نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد دور حکومت میں بھارت کے ساتھ کیا گیا انٹرنیٹ بینڈوتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ حکومت کے دوران بھارت کے ساتھ بینڈوتھ ٹرانزٹ معاہدہ منسوخ کیا گیا ہے۔

بنگلادیش کی دو کمپنیوں کا تیز رفتار انٹرنیٹ کےلیے بھارتی ٹیلی کام کمپنی سے معاہدہ ہوا تھا۔ یکم دسمبر 2024 کو بنگلادیش نے معاہدہ منسوخ کردیا۔

مذکورہ معاہدہ بھارت کی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید