مردان ( نمائندہ جنگ ) شہری کی غلط پوسٹ مارٹم رپورٹ پرڈی ایچ کیو کے میڈیکل آفیسر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق علاقہ گوجرگڑھی کے رہائشی سجاد ولد اسلم خان مخالفین کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے تاہم ڈاکٹر نے غلط پوسٹ مارٹم رپورٹ دی تھی جس پر مقتول کے بھائی جمیل خان نے عدالت میں درخواست دی عدالت کے حکم پر مقتول کی قبر کشائی کی گئی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کیاگیاگزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے تھانہ صدر پولیس کو مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر پولیس نے چھ مختلف دفعات کے تخت ڈاکٹر گل رحیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔دریں اثناء ڈاکٹرنے تخت بھائی کی عدالت سے 26 جولائی تک ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ۔