حکومت کو صلاحیّت پہ اپنی
بھروسہ ہے، ذرائع کے مطابق
نہیں فکر و تردّد کی کوئی بات
سب اچھا ہے، ذرائع کے مطابق
کراچی پریس کلب کے باہر سے عورت مارچ کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔
عدالت نے درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا، درخواست گزار کو 10 ہزار روپے جرمانہ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی ڈسپینسری جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور سے متعلق جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کی صحت کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنا ترجیحات میں ہے، ایک بھی جان کے تحفظ کے لیے ہم ہر حد، ہر رکاوٹ اور ہر قربانی کیلیےتیار ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامعلوم ملزمان نامزد، قتل کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
شکارپور کے علاقے گلودڑو کے قریب مبینہ غلط فہمی کے باعث پولیس کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ لکھی غلام شاہ علی حسن جاں بحق ہو گئے۔
برطانیہ میں بڑھتی مہنگائی، قرضوں کا بوجھ اور غیر محفوظ ملازمتیں لوگوں کے استحصال کا سبب بن رہی ہیں جبکہ جدید ٹیکنالوجی نے مجرم گروہوں کے لیے متاثرین کو پھانسنا اور کنٹرول کرنا مزید آسان بنا دیا ہے۔
وزیرِ اعظم سرکیئر اسٹارمر آج ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کاروباری، ثقافتی اور پولیس کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔
شمالی لندن کے علاقے گولڈرز گرین میں ایک یادگاری دیوار کو آتشزدگی کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد پر خود اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے مگر حالات میں بہتری نہیں آئی اور حملے، زمینوں پر قبضے اور ناکہ بندیاں جاری ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 1 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے ہو گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی بطور جج تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ چینی ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
برطانیہ کے شہر برسٹل میں ایک رہائشی علاقے میں ہونے والے پراسرار دھماکے نے ہر طرف خوف پھیلا دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے فوری طور پر نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔