بلوچستان کے علاقے وندر میں ٹریفک حادثہ میں 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
اہلخانہ کے مطابق جاں بحق خواتین کوئٹہ میں ہزارہ کالونی کی رہائشی تھیں۔
پانچوں خواتین کوئٹہ سے بہن کی عیادت کیلئے کراچی آرہی تھیں، لاشوں کو آبائی علاقے کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔
بلتستان ڈویژن میں برفباری،گلگت اسکردو روڈ پہاڑی تودہ گرنے سے بند ہوگئی، پہاڑی تودہ باغیچہ کےمقام پر گرا ہے۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے علی احمد گوٹھ میں فیکٹری کی مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکت کے مقدمے میں تفتیشی افسر کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے ڈی ایس پی لیول کے ایماندار افسر سے دوبارہ تحقیقات کرانے کا حکم دیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ن لیگ کے خلیل طاہر سندھو، پیپلز پارٹی کی شہلا رضا اور تحریک انصاف کے عمیر نیازی نے شرکت کی۔
کراچی کے علاقے پیرآباد میں 3 دسمبر کو مبینہ پولیس مقابلے میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی۔
بہاولپور میں فورٹ عباس کی رہائشی لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دوغلا پن اور دہرا معیار تحریک انصاف کی شناخت ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہوائی اڈے پر شام سے آنے والے پاکستانیوں کے استقبال کی ہدایت کی۔
پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کردیا۔
لاہور کے علاقے مغل پورہ میں سسرالیوں کے تشدد سے بہو کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بعض لوگوں کو بشریٰ بی بی کے نام سے تکلیف ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو جو بندے مارے گئے اُن کے شناختی کارڈ دکھادیں۔
سائٹ ایریا اور ناظم آباد پل پر بھی حادثات میں دو افراد جان سے گئے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی نہیں بنانا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔
حکمران جماعت ن لیگ اور اپوزیشن جماعت تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان رابطے بحال ہوگئے۔