کراچی(نیوزڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظرمیں امریکا کا سفر خطرات سے بھرا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے شہریوں کو امریکی حکام کے ہاتھوں نشانہ بنایا جارہا ہے، روسی شہری امریکا،کینیڈا اور یورپی یونین کےکچھ ممالک کے دوروں سے گریز کریں۔شام کے حوالے سے روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں روسی تنصیبات کے تحفظ کیلئے عالمی اصولوں کو لاگو کیا جانا چاہیے۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ عالمی برادری شام میں صورتحال کو متاثرکرنے والے اشتعال انگیزبیانات سے باز رہے۔