کراچی(نیوزڈیسک)انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز لاپتا ہوگیا جس میں 243مسافر سوار تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز جاوا سی میں سفر کررہا تھا کہ اس دوران جہاز سے حکام کا رابطہ منقطع ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق بحری جہاز جاوا کے شہر سورابایا سے بورنیو جزیرے کے جنوبی کالیمانتان صوبے کے شہر بنجرماسن جا رہا تھا اور جہاز میں 243 افراد سوار تھے جن میں سے 103 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ ایک کے ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔