• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: شوہر کا قرض واپس کرنے کیلئے بیوی نے نومولود بچہ بیچ دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارت کی ریاست کرناٹک میں شوہر کا قرض واپس کرنے کے لیے بیوی نے نومولود بچہ بیچ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے بچے کو بازیاب کرا کر ویلفیئر ہوم بھیج دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے بچہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کیا، 7 دسمبر کو بچے کی گمشدگی کے 2 دن بعد شوہر نے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔

شوہر نے بچے کی گمشدگی میں اہلیہ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

شوہر نے پولیس کو بتایا کہ میں 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوں، کچھ دن پہلے بیوی نے کہا کہ ہم اپنے نومولود بچے کو کسی بے اولاد جوڑے کو فروخت کر کے قرض کی رقم ادا کر سکتے ہیں۔

شوہر نے پولیس کو بتایا کہ بیوی کی اس بات پر میں نے فوراً منع کر دیا اور اس سے کہا کہ اُسے ایسا نہیں سوچنا چاہیے، 5 دسمبر کو گھر واپس آیا تو بچہ نہیں تھا۔

بیوی سے پوچھنے پر اُس نے کہا کہ بچہ بیمار تھا تو اس لیے رشتے دار کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس بھیجا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید