• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ: 5 جوڈیشل افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کا حکم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے 5 جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد الباسط کا تبادلہ اورکزئی سے سوات کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ساجد کا جنوبی وزیرستان سے لوئر دیر تبادلہ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز علی کا تبادلہ نوشہرہ سے پشاور کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسفند یار یوسفزئی کا بنوں سے لکی مروت اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج عرفان علی کا بونیر سے شبقدر چارسدہ تبادلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید