نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سابق انٹیلی جنس چیف رچرڈ گرینل کو ایران کے لیے خصوصی مندوب نامزد کرنے پرغور کر رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران میں ایلچی کے لیے رچرڈ گرینل کا نام زیر غور ہے۔
خیال رہے کہ ابھی تک ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے لیے کسی بھی عملے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی ایران کے حوالے سے کسی حکمتِ عملی میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے، سفارتی تعلقات یا پھر ان کے جوہری پروگرام کو روکنا شامل ہے، کے بارے میں کوئی اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق انٹیلی جنس چیف رچرڈ گرینل کو ایران کے لیے خصوصی مندوب نامزد کرنے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم اور خود رچرڈ گرینل نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔