نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابقہ دور حکومت میں قائم مقام ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس رچرڈ گرینیل نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گرینیل نے امریکی جریدے بلومبرگ کا ایک آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا ’’عمران خان کو رہا کرو۔‘‘
مذکورہ آرٹیکل میں بلومبرگ نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور انکے مطالبے سے متعلق تحریر کیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر رچرڈ گرینیل کے اس مطالبے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ایکس پر امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر کے ٹوئٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے تحریر کیا کہ ظلم و زیادتی کبھی کامیاب نہیں ہوتی۔
مزید برآں رچرڈ گرینیل نے ایکس پر ہی ایک اور پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے تحریر کیا، ’پاکستان کو دیکھیے، انکا ٹرمپ جیسا ایک لیڈر جعلی مقدمات میں جیل میں ہے اور عوام بھی امریکی ریڈ ویو مہم سے متاثر ہیں۔‘
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دنیا بھر میں سیاسی مقدمات بند کیے جاہیں۔