• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دمشق: مزہ ایئر بیس پر لاکھوں کیپٹاگون گولیاں نذرِ آتش

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب مزہ ایئر بیس پر لاکھوں کیپٹاگون گولیاں جلا دی گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صحافیوں نے ایئر بیس پر منشیات کے ڈھیر کو نذرِ آتش ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

شامی میڈیا نے دوما کے مضافات میں بشار الاسد کی ملکیت مبینہ کیپٹاگون فیکٹری کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس کے گودام میں منشیات سے بھرے ڈبے دکھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کیپٹاگون ایک نفسیاتی مرض کی دوا کا نام ہے جو 1960ء کی دہائی میں تیار کی گئی تھی لیکن اس کے مضر اثرات وجہ سے 1980ء کی دہائی میں بیشتر ممالک نے اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں تیار ہونے والے کیپٹاگون کا 80 فیصد شام میں بشار الاسد حکومت کے زیرِ کمانڈ تیار کیا جاتا تھا۔

گزشتہ سال امریکا نے کئی شامی افراد اور الاسد کے 2 رشتے داروں پر کیپٹاگون کی تجارت میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے پابندیاں عائد کی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید