• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایاراورنائب ناظم کوشوکاز نوٹس دینے پر جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحییٰ  آفریدی اور جسٹس  وقاراحمدسیٹھ پرمشتمل دورکنی بنچ نے مردان کے ضلع  ناظم حمایت اللہ مایار اورنائب ناظم اسدعلی کوشوکاز نوٹس جاری کرنے پرسیکرٹری ،ڈی جی لوکل گورنمنٹ اورصوبائی لوکل گورنمنٹ کمیشن کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے، فاضل بنچ نے یہ احکامات حمایت اللہ مایار اوراسدعلی کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پران کے وکیل ارباب عثمان نے عدالت کوبتایا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن خیبرپختونخوا نے گیارہ جولائی 2016ء کو  درخواست گزاروں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انکوائری شروع کی ہے اورموقف اختیار کیاہے کہ درخواست گزاروں نے 10دسمبر2015ء کو جوبجٹ پاس کیاہے اس کی منظوری غیرقانونی طورپر دی گئی ہے اورجعلسازی کی گئی ہے کیونکہ بجٹ کی منظوری 59ارکان کی جانب سے ظاہرکی گئی ہے جبکہ ریکارڈ سے یہ ثابت ہے کہ36سے 38ارکان اس روزاجلاس میں شریک ہوئے تھے اورسادہ اکثریت سے منظور نہیں کیاگیااور لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے قوانین پرعملدرآمد نہیں کیاگیا انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ضلع ناظم اے این پی سے قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اورسیاسی اختلافات کی بناء پرانہیں تنگ کیاجارہا ہے ۔
تازہ ترین