پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کسی صورت مذاکرات نہیں چاہتی۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف مذاکرات کر رہی ہے تو یہ بھاگ رہے ہیں۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ملک کی خاطر مذاکرات ہو رہے ہیں تو ہونے چاہئیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکومت تکبر اور رعونت سے نکلے اور اپوزیشن کو انگیج کرے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ فائنل کال سے پہلے تحریکِ انصاف سے رابطہ کیا گیا تھا، بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کی بات نہیں ہوئی تھی۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب بھی ہم نے چارٹر آف اکانومی پیشکش کیا تھا۔