• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کیس: عمر ایوب، صنم جاوید و دیگر پیش نہ ہوئے، سماعت ملتوی

 
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی غیر حاضری کے باعث سانحۂ 9 مئی کے مقدمے کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحۂ 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس کے دوران اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان اور پی ٹی آئی رہمنا صنم جاوید عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھڑ، خاتون رہنما عالیہ حمزہ اور درجنوں کارکن عدالت میں پیش ہوئے۔

ایم این اے شفقت عباس ایڈووکیٹ نے عمر ایوب اور عالیہ حمزہ کی عدم حاضری کی درخواست میڈیکل رپورٹ کے ساتھ عدالت میں جمع کرائی۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے مقدمے کی بریت کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔

عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی غیر حاضری کے باعث سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت نے 20 دسمبر کو تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید