پاکپتن میں نہر سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت 27 سال کی خاتون مقدس بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق شوہر محمد احمد نے اپنی بیوی کو نہر میں دھکا دے کر قتل کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو بیوی کے کردار پر شبہ تھا۔
پاکپتن پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔