• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق، زخمی اور لاپتہ ورکرز کی فہرست جاری کر دی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق، زخمی اور لاپتہ ورکرز کی فہرست جاری کر دی۔

پی ٹی آئی دستاویز کے مطابق احتجاج کے دوران 12 کارکن جاں بحق جبکہ 26 زخمی اور 139 لاپتہ ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ہیڈ اکرام کٹھانہ نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ احتجاج کے دوران لاپتہ کارکنوں کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اکرام کٹھانہ نے کہا ہے کہ تمام ثبوت اور اعداد و شمار عدالت میں جمع کرا دیے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عدالت میں بیرسٹر گوہر کی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹنے کی استدعا بھی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید