کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رائیڈر کے قتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب رائیڈر کے قتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دو ڈاکوؤں کو شہری سے موبائل فون چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شہری نے ایک ڈاکو کو پکڑا جس پر وہ فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔ جبکہ بائیک رائیڈر گولی لگنے سے سڑک پر گرگیا، جو بعد ازاں جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کی شناخت 40 سالہ فہد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو کورنگی کا رہائشی ہے، 2024 میں شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر اب تک 110 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقام سے کرائم سین یونٹ کی ٹیم شواہد اکٹھا کر رہی ہے، مقتول کا پرس اور موٹر سائیکل پولیس کے قبضے میں ہے، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا دشمنی تفتیش کر رہے ہیں۔