• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، 2024 میں صحافیوں کے لئے دنیا کا خطرناک خطہ قرار

پیرس (رضا چوہدری/ نمائندہ جنگ ) صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کی جاری رپورٹ کے مطابق 2024غزہ میں صحافیوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین خطہ بنا رہا، دنیا میں بھر میں54 صحافی قتل ہوئے، ایک تہائی غزہ میں نشانہ بنے۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں 16صحافی شامل ہیں جو دنیا بھر میں قتل ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد کا ایک تہائی بنتا ہے۔ اکتوبر 2023میں اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے، مجموعی طور پر غزہ میں143صحافی شہید ہوئے، جن میں سے42اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران تھے۔ رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے سیکرٹری جنرل تھیباٹ برٹن بتاتے ہیں، ’’ان میں وہ صحافی شامل ہیں جنہیں ہم تحقیقات کے ذریعے یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے ہیں کہ انہیں نشانہ بنایا گیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید