• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی چوک پر احتجاج میں گرفتار 32 ملزمان کیسز سے ڈسچارج


اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک پر ہوئے احتجاج میں گرفتار 32 ملزمان کو کیسز سے ڈسچارج کر دیا۔

اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 32 ملزمان کے خلاف کیس کی کی سماعت کی۔

ڈی چوک پر احتجاج میں گرفتار 32 ملزمان شناخت پریڈ کے لیے رات گئے عدالت میں پیش کیے گئے۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتکھڑی لگوا دوں گا، رات گئے ملزمان کو جہلم جیل سے پیش کیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا، ان کی شناخت پریڈ نہ ہو سکی، ملزمان کے 30، 30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے کہا کہ پولیس نے نمبر پورے کرنے کے لیے مزدوروں کو گھروں سے گرفتار کیا۔

عدالت نے کمرۂ عدالت میں 32 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر کیسز سے ڈسچارج کر دیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے تھانہ آئی نائن اور تھانہ مارگلہ کے کیسز میں ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید