• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز کا ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت فیس لیس اسسمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کا آغاز

کسٹمز نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت فیس کے بغیر اسسمنٹ سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے۔

چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ جمیل ناصر نے کراچی میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کا آغاز 15دسمبر 2024 سے ہوگا، 14 دسمبر کی رات 12 بجے سے داخل ہونے والی گڈز ڈکلیئریشن کو سینٹرل اپریزنگ یونٹ بھیجا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیس کے بغیر اسسمنٹ سسٹم محکمہ کسٹمز میں اصلاحات کا حصہ ہے، اس کا مقصد کلیئرنس کی رفتار کو تیز، آسان اور شفاف کرکے تجارتی سہولت فراہم کرنا ہے۔

جمیل ناصر نے یہ بھی کہا کہ اس سے ٹیکس دہندہ اور ٹیکس افسران کے درمیان رابطوں میں بھی کمی آئے گی۔ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم سے محکمہ کسٹمز کے کلچر میں تبدیلی آئے گی اور محصولات میں اضافہ ہوگا۔

ایک سوال پر چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ جمیل ناصر نے کہا کہ گرین چینل اچھے پروفائل کے حامل ایماندار امپورٹرز کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت گرین چینل سے 50 فیصد درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس ہو رہی ہے، گرین چینل بھی کلیئرنس کی رفتار تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید