• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار 3 افغانی سمیت 8 کم عمر لڑکوں کی ضمانتیں منظور

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار 8 کم عمر لڑکوں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتیں منظور کیں۔ کم عمر لڑکوں کو پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کم عمر لڑکوں میں 2 کا تعلق راولپنڈی سے ہے جبکہ ان میں سے تین افغان شہری ہیں۔ باجوڑ، مردان اور کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے تین کم عمر لڑکوں کی ضمانتیں بھی منظور کرلی گئیں۔

اس سے قبل اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 38 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کرتے ہوئے  ہتھکڑیاں کھلوا کر رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ پولیس کی ملزمان کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

قومی خبریں سے مزید