• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پونچھ ہاؤس کے قریب روڈ پر کرسیاں لگاکر ٹریفک بلاک کرنے پر کیفے انتظامیہ کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پونچھ ہاؤس کے قریب روڈ پر کرسیاں لگاکر ٹریفک بلاک کرنے پر کیفے کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ کینٹ کو تاج محمد ٹر یفک آفیسر نے بتایاکہ پونچھ ہاؤس کے سامنے ٹریفک بلاک تھی ۔ چیک کیا گیاتو کوئٹہ سنگین کیفے کی انتظامیہ نے روڈ پر کرسیاں لگائی ہوئی تھیں جسکی وجہ سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوا اور پیدل چلنے والوں کے لئے مشکلات درپیش تھیں ۔موقع پر ٹریفک وارڈن مبشر کو بذریعہ وائرلیس بلا کرٹریفک کلئیر کی اور کیفے پر موجود انتظامیہ کے محمد حسن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید