• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد کے شہری موٹرسائیکلوں اور طلائی زیورات سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 26 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ بورنگ روڈ پربائیکیا رائیڈر عمرفاروق سے2 نامعلوم ملزمان سواریوں کے روپ میں چھرا دکھا کر موٹرسائیکل یونیک بدون نمبر ماڈل 2024 چھین کرفرارہوگئے، تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈاکٹر شعیب والی گلی میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرساجدمحمود سے موبائل اور7ہزارروپے،تھانہ صادق آباد کے علاقہ مسلم ٹاؤن میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر عبدالقدوس سے موبائل اور 2ہزارروپے،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ محلہ زمینداراں میں 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر یاسر محمود اور طاہر اقبال سے 2موبائل اور ساڑھے دس ہزار روپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ چوہڑ ہڑپال میں 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمحمد ابراہیم سے موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک کمال دین میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمد نعمان سے23ہزار روپے پی اے ایف کا کارڈاورایک ہزار روپے چھین کرلے گئے ، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں نوازشریف پارک کے قریب فوڈ پانڈارائیڈر اصغر علی سے دو نامعلوم لڑکے آرڈر والا بیگ جھپٹا مار کرلے گئے ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ باالجبر ، سٹریٹ کرائم ،نقب زنی اور چوری کی 15 وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار ، 10 موٹر سائیکل، ایک موبائل فونز اور نقدی اڑا لی گئی جبکہ 3 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ کھنہ اور تھانہ کورال کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین لیے گئے جبکہ تھانہ تھانہ شالیمار علاقے میں موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید