• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سمیت آج پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی سمیت آج پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔ پولیو کے خلاف سب نیشنل امیونائزیشن مہم 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت بڑے اضلاع میں سات روزہ مہم ہوگی جس میں ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلانے کے لئے دو دن مختص رکھے گئے ہیں جبکہ باقی اضلاع میں یہ مہم پانچ روز تک جاری رہے گی۔ سربراہ انسداد پولیو پروگرام عدیل تصور نے کہا ہے کہ صوبے میں مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم میں دو لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔ پنجاب میں 2024 کے دوران پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔ بیرونی وائرس کی وجہ سے پنجاب کو پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے نمایاں خطرات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد سے مزید