• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل انتظامیہ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے کہاہے جیل انتظامیہ کی شکایات کرنے والا حوالاتی عادی شخص ہے جس کی من گھڑت شکایت پہلے ہی فائل کی جاچکی ہے ، انہوں نے کہاکہ جیل انتظامیہ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، سپرنٹنڈنٹ جیل کاکہناتھاکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ہر مہینے جیل کے 6 دورے کرتے ہیں، ان کے علاوہ کئی دیگر ایگزیکٹو وزٹ بھی ہوتے ہیں، کسی بھی طرف سے ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ تمام قیدیوں اور عوام کی شکایات کا روزانہ کی بنیاد پر ازالہ کیا جاتا ہے۔ جیل انتظامیہ قیدیوں کی تعلیم، ہنرمندی اور نفسیاتی مشاورت کے لئے اقدامات کر رہی ہے،جب کہ کچھ شرپسند عناصر جیل انتظامیہ کے اس طرح کے اقدامات سے خوش نہیں ہیں کیونکہ ان کے مذموم مقاصد پورے نہیں ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید