• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق فوجیوں ، پنشنرز اور شہدا کے اہل خانہ کیلئے چکوال میں خصوصی سیل قائم کیا جائے گا،ڈی پی او احمد محی الدین

راولپنڈی (خبر نگار) ڈی پی او چکوال احمد محی الدین نے کہا ہے کہ سابق فوجیوں ، پنشنرز اور شہدا کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر چکوال میں ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے گا۔ گذشتہ روز ڈی پی او چکوال احمد محی الدین نے سابق سینیٹر اور صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ایچ آئی (ایم) اور سیکرٹری جنرل کیڈر ارشد محمود کے ساتھ ملاقات کی۔ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے نئے ڈی پی او کے ایمانداری اور لگن کے ساتھ انتہائی متحرک کردار کی تعریف کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ضلعی پولیس کو جرائم خاص طور پر منشیات کے استعمال، موٹر سائیکلوں /گاڑیوں کی چوری، افغان مہاجرین کی آڑ میں مجرمانہ سرگرمیوں اور تجاوزات کی روک تھام پر توجہ دینی چاہئے۔
اسلام آباد سے مزید