• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ مافیا سنہرے خواب دکھا کر جان سے ہاتھ دھونے پر مجبور کردیتا ہے: شیری رحمٰن

شیری رحمٰن — فائل فوٹو
شیری رحمٰن — فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی میں ڈوبنے والے پاکستانیوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ گھناؤنا جرم ہے، ایک اور واقعے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں، مکروہ دھندے میں ملوث عناصر سنہرے خواب دکھا کر شہریوں کو جان سے ہاتھ دھونے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 2023 میں بھی بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں تقریباً 400 پاکستانی جان سے گئے تھے۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو کڑی سزائیں دی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید