لاہور کے علاقے شادمان میں 10 سال کے ذہنی معذور بچے نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔
ایس پی اخلاق تارڑ نے بتایا کہ بلال نامی بچہ گھر والوں کی غیر موجودگی میں گھر سے باہر نکل گیا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ شہریوں کے شور پر شادمان پیٹرولنگ پولیس نے بچےکو بحفاظت نہر سے نکال لیا۔
ایس پی اخلاق تارڑ نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے بچے کے والدین کو تلاش کر کے بچہ ان کے حوالے کر دیا۔