• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نوجوان جعلی ویزے پر جنوبی افریقا پہنچنے پر ڈی پورٹ

عمرے پر جا کر سعودی عرب سے جعلی ویزا حاصل کر کے جنوبی افریقا پہنچنے والے پاکستانی نوجوان کو افریقی امیگریشن نے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا۔ 

ڈی پورٹ نوجوان کو سیالکوٹ پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ 

حکام کے مطابق مسافر محمد عثمان 4 دسمبر کو سیالکوٹ سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب گیا تھا جہاں قیام اور عمرے کی ادائیگی کے دوران اس نے ایجنٹ سے جنوبی افریقا کا جعلی ویزہ حاصل کیا۔ 

عثمان نے 11 دسمبر کو سعودی عرب سے جنوبی افریقا کا سفر کیا جہاں امیگریشن حکام نے ویزا جعلی ہونے پر مسافر کو جنوبی افریقا سے ملک بدر کر دیا۔ 

ہفتے کو سیالکوٹ پہنچنے پر عثمان کو گرفتار کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید