• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھل مگسی آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج ریلی، مگسی فیملی نے میدان مار لیا


جھل مگسی آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج ریلی میں مگسی فیملی نے میدان مار لیا، ابتدائی تینوں پوزیشنز مگسی فیملی کے نام رہی۔

پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں جعفر مگسی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، انہوں نے 170 کلومیٹر کا طویل فاصلہ ایک گھنٹے 54 منٹ اور 20 اعشاریہ 86 سکینڈز میں طے کیا۔

جھل مگسی آف روڈ ڈیزرٹ چیلنج ریلی میں انیس مگسی نے دوسری اور نادر مگسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

صاحبزادہ سلطان محمد علی اور آصف فضل کی گاڑیاں دوران ریس خراب ہوگئیں۔

اسٹاک اے کیٹیگری میں اویس شیوانی نے پہلی، شعیب مگسی نے دوسری اور آصف امام نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسٹاک بی کیٹیگری میں بسم اللّٰہ مگسی نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید